ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / الیکشن کمیشن کو امیدواروں کو دینی ہوں گی ٹوئٹر، فیس بک اکاؤنٹ کی بھی معلومات

الیکشن کمیشن کو امیدواروں کو دینی ہوں گی ٹوئٹر، فیس بک اکاؤنٹ کی بھی معلومات

Mon, 10 Apr 2017 00:28:06    S.O. News Service

نئی دہلی"9/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )حکومت نے انتخابی قوانین میں تبدیلی کرتے ہوئے امیدواروں کے لیے پرچہ نامزدگی میں کچھ اضافی سوالات شامل کردیاہے۔نامزدگی قوانین میں تبدیلی کے تحت اب امیدواروں کو فیس بک اور ٹوئٹر سمیت سوشل میڈیا پر سرگرم اپنے دوسرے اکاؤنٹوں کی بھی معلومات الیکشن کمیشن کو دینی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مشورے سے مرکزی وزارت قانون نے نامزدگی کے ترمیم شدہ دستور العمل میں مختلف طرح کے پرچہ نامزدگی میں کچھ سوالوں کو جوڑتے ہوئے امیدواروں سے سوشل میڈیا پر ان  کی سرگرمی کی معلومات بھی دینا لازمی کر دیا ہے۔وزارت نے عوامی نمائندگی قانون کے تحت الیکشن دستور العمل1961میں ترمیم کرتے ہوئے امیدواروں کے لیے جوڑے گئے نئے سوالات میں فائدہ کے عہدے پر کبھی فائز رہنے اورمجرمانہ یا مالی فوجداری مقدمات وغیرہ کی معلومات دینے کی لازمیت کوبھی شامل کر دیا ہے۔وزارت کی طرف سے نئے قوانین کولاگوکرنے کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کیاجاچکاہے۔اس کے تحت الیکشن دستور العمل 1961کے تحت امیدوار وں کی طرف سے بھرے جانے والے فارم 26میں سوشل میڈیا سے متعلق معلومات کا کالم شامل کردیاگیاہے۔اس میں امیدواروں کو اپنے ٹیلی فون نمبر اور ای میل ایڈریس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ تین سوشل میڈیااکاؤنٹ کی معلومات دینی ہوں گی۔اس میں ٹوئٹر ہینڈ ل، فیس بک آئی ڈی اور انسٹاگرام یا کوئی دوسرے شل میڈیا اکاؤنٹ کی آئی ڈی دی جا سکے گی۔فارم 26میں ہی امیدوار کو اپنی اور اپنی بیوی کی آمدنی کے ذرائع کا بھی خلاصہ کرنا ہوگا۔


Share: